روس،28مارچ(ایجنسی) روس کے دورے پر گئے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی آج منگل کو اپنے روسی ہم منظب ولادی میر پوٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے مطابق دونوں لیڈروں کی ملاقات میں علاقائی معاملات کے علاوہ شامی بحران اور انتہا پسندی کو قابو کرنے پر
غور کیا جا سکتا ہے۔ اس ملاقات کے بعد دس اقتصادی سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ ماسکو میں آج ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ نے بھی ملاقات کی ہے۔ محمد جواد ظریف اور سیرگئی لاوروف کی ملاقات میں خاص طور پر شام کی داخلی جنگی صورت حال کو زیر بحث لایا گیا۔ یہ امر اہم ہے کہ روس اور ایران شامی امن مذاکرات کے ذریعے کسی حتمی ڈیل کو متعارف کرانے کی کوشش میں ہیں۔